Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
1 - 58
پہلے اسے پڑھ لیجئے
	اسلامی بھائیوں  کے ساتھ ساتھ لاکھوں  لاکھ اسلامی بہنوں  نے بھی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کے مدنی پیغام کو قبول کیا، فیشن پرستی اور فحاشی وعریانی سے سرشار معاشرے میں  پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں  گناہوں  کے دلدل سے نکل کر امہات المؤمنین اور شہزادیٔ کونین بی بی فاطمۃالزہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُن کی دیوانیاں  بن گئیں  ۔ گلے میں  ڈوپٹہ لٹکا کر شاپنگ سینٹروں  اورمخلوط تفریح گاہوں  میں  بھٹکنے والیوں  کو کربلا والی عفت مآب شہزادیوں  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُن کی شرم وحیا کی وہ برکتیں  نصیب ہوئیں  کہ مدنی برقع ان کے لباس کا جزولایَنْفک (یعنی نہ جدا ہونے والاحصہ )بن گیا۔اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ بیشمارمقامات پراسلامی بہنوں  کے بھی شرعی پردے کے ساتھ سنّتوں  بھرے اجتماعات ہوتے ہیں  اور مدرسۃ المدینہ (بالغات) بھی لگتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی منیوں اور اسلامی بہنوں  کو قراٰن کریم حفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے لیے کئی’’ مدارس المدینہ‘‘ اور عالمہ بنانے کے لیے متعدد’’ جامعات المدینہ‘‘ قائم ہیں۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں  ’’حافظات‘‘